i کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کا دسان شناکا کو کپتان برقراررکھنے کا فیصلہتازترین

December 19, 2025

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے داسن شناکا کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان کا دورہ چھوڑ کر جانے والے چریتھ اسالنکا کی جگہ داسن شناکا کو کپتان بنایا گیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف سہ ملکی سیریز میں کپتانی کی تھی۔سری لنکن کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کے نئے چیئرمین پرامودیا وکراماسنگھے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ داسن شناکا پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق پاکستان نے جنوری میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔سری لنکا نے ورلڈکپ کیلئے پہلے سے اعلان کردہ 25 رکنی اسکوڈ کو برقرار رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے، 25 رکنی اسکواڈ میں سے ہی ورلڈکپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی