قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے انشا اللہ فائنل جیتیں گے، میں چاہتا ہوں کہ ٹیم کو فائنل میح میں فتح دلائو ں۔ راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری گروپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز صائم ایوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑے چھوٹے میچ کی بات نہیں، یہی ڈسکس ہوا ہمارا میچ اہم ہے، ہمارا سکور اچھا تھا، کریڈٹ سری لنکا بالر کو جاتا ہے۔صائم ایوب نے مزید کہا کہ ٹیم کے لحاظ سے بہتری آئی ہے، گراف اوپر جارہا ہے، بیٹنگ بالنگ فیلڈنگ بہتر ہورہی ہے، امید ہے فائنل میں ٹیم اچھا کھیلے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی