ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے چائے کا وقفہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق صرف بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان 22 نومبر کو گوہاٹی میں کھیلے جانے والے سیریزکے دوسرے ٹیسٹ میں پہلی بار چائے کا وقفہ دوپہر کے کھانے کے وقفے سے پہلے ہوگا۔فیصلہ مشرقی بھارتی خطے میں سورج کے جلد طلوع اور جلد غروب ہونے کے باعث کیا گیا، بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے باہمی رضامندی سے سیشن ٹائمنگ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا۔نئے شیڈول کے مطابق 22 نومبر کو جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا۔پہلا سیشن صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہوگا،جس کے بعد 11 سے 11 بج کر 20 منٹ تک چائے کا وقفہ ہوگا،دوسرا سیشن 11:20 سے دوپہر 1:20 تک ہوگا جس کے بعد 2 بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی