i کھیل

یشز سیریز کا آغاز آج سے ہوگا، پہلے ایشز ٹیسٹ کے لئے آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون کا اعلانتازترین

November 20, 2025

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشیز کا پہلا ٹیسٹ میچ آج ( جمعہ) سے پرتھ میں شروع ہوگا ،آسٹریلیا نے پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، کپتانی اسٹیون اسمتھ کریں گے۔پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی طرف سے برینڈن ڈوگٹ اور جیک ویدرالڈ ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون میں کپتان اسٹیون اسمتھ ، عثمان خواجہ ، جیک ویدرالڈ ، مارنوس لابوشین ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین ، ایلیکس کیری، میچل اسٹارک ، نیتھن لیون، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی