i کھیل

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکانتازترین

October 07, 2025

جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیر یزکیلئے پاکستان کے اسکواڈز کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد تھنک ٹینک نے مشاورت کا آغاز کر دیا، پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی کارکردگی بھی پر غور جاری ہے، سلمان علی آغا کپتانی اور بیٹنگ میں توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت پر بھی بات چیت جاری ہے۔ون ڈے اسکواڈ میں بھی چند تبدیلیاں متوقع ہیں، اسکواڈز میں تبدیلیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی