جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز میتھیو بریٹز نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی ۔میتھیو بریٹزکے ونڈے کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے اپنے ابتدائی پانچ ون ڈے میچز میں 50 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں ۔ان کا ابتدائی پانچ میچز میں اسکور 150، 83، 57، 88 اور 85 رہا ۔میتھیو بریٹزکے اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچ میچز میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریز کی مدد سے 463 رنز بنائے ۔ ان سے پہلے ون ڈے کی تاریخ میں کوئی دوسرا بلے باز اپنے کیریئر کے ابتدائی پانچ میچز میں اتنے رنز نہیں بناسکا تھا۔
ابتدائی پانچ اننگز کے بعد اگلی چار اننگز میں وہ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 4، 42، 17 ناٹ آئو ٹ اور 16 رنز بناسکے۔تاہم بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں انہوں نے نصف سنچریز اسکور کرتے ہوئے 72 اور 68 رنز کی اننگز کھیلیں۔ان اننگز کی بدولت انہوں نے ون ڈے کیریئر کے ابتدائی 11 میچز میں 68.20 کی اوسط سے 682 رنز بنالئے ہیں جو ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ ہے۔اس سے قبل کوئی بلے باز اپنے کیریئر کے ابتدائی 11 ون ڈے میچز میں اتنے رنز نہیں بناسکا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی