i کھیل

جسپریت بمراہ کا مداح کے ساتھ نامناسب رویہ، ویڈیو وائرل،تنقید کا سامناتازترین

December 19, 2025

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایئرپورٹ پر اپنے مداح کیساتھ رویے پر تنقید کی زد میں آگئے، واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ۔جسپریت بمرا ائیرپورٹ پر موجود تھے جہاں وہ ایک مداح کی جانب سے سیلفی لینے کی خواہش پر چڑ گئے اور ان کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا، اس وقت وہ ایئرپورٹ چیک ان کے لیے انتظار میں کھڑے تھے۔بمراہ کے سخت رویے کے باوجود مداح سیلفی ویڈیو بناتے رہے اور ان کے ساتھ باتیں کرتے رہے اور بعد ازاں وہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں بمراہ کو مداح کو کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ فون گر جائے گا اور نقصان ہوگا لیکن اس کے باوجود مداح ویڈیو بنانے سے باز نہیں رہے اور پھر فاسٹ بولر نے آگے بڑھ کر موبائل فون اٹھالیا۔اس دوران دونوں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا اور مداح نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ جاں گا سر، جس پر بمراہ کہتے ہیں،آپ کا فون گر جائے گا پھر میرے کو نہیں کہنا، اس کے باوجود مداح کہتے ہیں، کوئی بات نہیں ہے سر۔بمراہ اس کے بعد آگے بڑھ کر موبائل چھین لیتے ہیں اور ویڈیو بھی ختم ہوجاتی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے سخت ردعمل دیا اوربمراہ کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی