i کھیل

ٹک ٹاکر علینہ عامر کا بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہتازترین

November 11, 2025

معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر علینہ عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں علینہ عامر نے کہا کہ اگر بابر اعظم کو کوئی اچھا انسان مل گیا ہے انہیں شادی کرلینی چاہیے اور ہر کسی کو اس طرح کرنا چاہیے کیونکہ شادی کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔علینہ عامر نے قومی ٹیم کے پسندیدہ کھلاڑی کے سوال پر صائم ایوب کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اسکور کررہے ہیں مگر کبھی صفر پر آٹ ہوتے تو کبھی 100 رنز بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اور بھی کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں اور یہ سب کچھ کارکردگی پر منحصر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی