قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الائونس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الائو نس کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق دورہ بنگلادیش اور پرو ہاکی لیگ کیلئے لگائے جانے والے کیمپس کی ڈومیسٹک ڈیلیز پلیئرز کو نہیں ملیں، قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بھی کیمپ کے پیسوں کے منتظر ہیں، پرو ہاکی لیگ کے دوران انٹرنیشنل ڈیلیز کا بھی فیصلہ نہ ہو سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرو ہاکی لیگ کے دوران 40 ڈالرز دئیے جانے کے حوالے سے پلیئرز ناخوش ہیں۔ پی ایس بی نے اپنے ضابطے کے مطابق کھلاڑیوں کو 40 ڈالرز ڈیلیز دینے کا کہا ہے۔پی ایچ ایف کے ضابطے کے مطابق کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے انٹرنیشنل ڈیلی ادا کی جاتی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی