i کھیل

کراچی ،نیشنل گیمز کا سامان چوری کرنیوالا ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،مقدمہ درجتازترین

October 20, 2025

کشمیر اسپورٹس کمپلیکس میں نیشنل گیمز کا سامان چوری کرنیوالے ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔تفصیل کے مطابق کشمیر اسپورٹس کمپلیکس میں نیشنل گیمز کا سامان چوری کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ سیکرٹری جنرل سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق پہلے بھی چور نے دو تیر، 44 کمان اور دیگر سامان چوری کیا تھا، دورانِ پریکٹس آرچری کا سامان چوری کرنے کیلئے ایک ملزم آیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا چوری کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، شبہ ہے کہ اسی ملزم نے پہلے بھی اسپورٹس کمپلیکس میں چوری کی تھی، ملزم کو گزشتہ روز اسپورٹس کمپلیکس میں چوری کرتے ہوئے انتظامیہ نے پکڑا تھا۔یاد رہے کہ جمشید کوارٹر تھانہ کی حدود میں واقع کشمیر اسپورٹس کمپلیکس سے ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کاکھیلوں کا سامان چوری ہوگیا تھا، سیکرٹری آرچری ایسوسی ایشن سندھ اعجاز علی کے مطابق تقریبا 22 لاکھ روپے کا سامان چوری ہوا ہے۔ملزم کے قبضے سے چوری شدہ کچھ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے تاہم ماضی میں کی گئی چوری کا سامان اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر کباڑ والے کو فروخت کرلیا ،ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی