پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ عزت سے بلائے تو کردار ادا کروں گا۔شاہد آفریدی نے لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی آمد پر پاکستانی اور بھارتی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ ٹیم کے باپ کا کردار ادا کرتا ہے ، بورڈ عزت سے بلائے تو وہ کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور سیاست دونوں نظام اچھے نہیں ، سوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی ہے ۔شاہد آفریدی نے کہا کہ آج تک انہیں سیاست کا شوق نہیں لیکن کل کا نہیں پتا ، کرکٹ پاک بھارت تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ مودی سرکار سے قبل ان کی بھارتی کرکٹرز سے کافی اچھی دوستی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی