 
                                    
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کیلئے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین کولمبو میں شیڈول میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا جس کے ساتھ پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر بغیر جیت کے تمام ہوا۔کپتان فاطمہ ثنا نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈکپ کیلئے چار سال انتظار کرتے ہیں، ورلڈکپ کے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ کچھ عرصے میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ کے 7 میں سے 3 میچز بارش کی نذر ہوگئے جبکہ 4 میں اسے شکست ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی