i کھیل

معین خان سے متعلق رکن سندھ اسمبلی فیک نیوز کا شکار ،دعائے مغفرت کی درخواست کر دی، ایوان سے معذرتتازترین

December 05, 2025

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائمخانی نے معین اختر کے انتقال کی جھوٹی خبر پر مغفرت کی دعا کی درخواست کر دی۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیرصدارت شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر ایم کیو ایم رکن صابر قائمخانی نے سوشل میڈیا پر معین اختر کے انتقال کی جھوٹی خبر پر مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کر دی۔سندھ اسمبلی کے دیگر اراکین نے صابر قائمخانی کو روکا اور اسپیکر نے بھی معین اختر کے انتقال کی خبر سے متعلق کہا کہ یہ فیک نیوز ہے۔ایم کیو ایم رکن صابر قائمخانی نے ایوان سے معذرت کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی