لیورپول کی جانب سے تین میچوں میں مسلسل بنچ پر بٹھائے جانے کے بعد محمد صلاح کی ناراضی کھل کر سامنے آگئی ۔ 33 سالہ مصری اسٹار کا کہنا ہے کہ حالیہ ناکامیوں کا ملبہ ان پر ڈال کر انہیں قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ انٹرویو کے فوری بعد صلاح کو چیمپینز لیگ اسکواڈ سے بھی خارج کردیا گیا۔ٹیم منیجر سلٹ نے اس فیصلہ کو سزا قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خالصتا اسکواڈ سلیکشن کا معاملہ ہے۔ ادھر لیورپول کے سابق کپتان جیمی کیراگر نے صلاح کے بیان کو کلب اور منیجر پر دبا بڑھانے کی ایک حکمت عملی قرار دیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسی دوران سعودی پرو لیگ نے محمد صلاح کے ساتھ 200 ملین ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں، جس سے ان کے مستقبل کے حوالے سے نئے سوالات جنم لے رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی