ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ حضر افضال چوہدری، صدر جبران سلمان ،سیکرڑی پنجاب عقیل جاوید بٹ, راشد ندیم بٹ کی پنجاب کے ویٹ لفٹر فرقان احمد کو 88کلو کلاس میں نیشنل گیمز کراچی میں گولڈ میڈل جیتنے پر دلی مبارک باد۔۔۔ فوکل پرسن سہیل جاوید بٹ کے مطابق گوجرانوالہ کےفرقان احمد نے سنیچ میں 144کلو اور کلین اینڈ جرک میں 171کلو ٹوٹل 315 کلو وزن اٹھا کر مدمقابل آٹھ ویٹ لفٹروں کو شکست فاش دے کر پنجاب کا نام روشن کیا ۔پاکستان آرمی کے عبد الرزاق نے ٹوٹل 308 کلو وزن اٹھا کر سلور میڈل جیتا جبکہ واپڈا کے حیدر علی نے ٹوٹل 292کلو وزن اٹھا کر براؤنز میڈل جیتا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی