i کھیل

'' نوٹس ملیا ککھ نہ ہلیا''،ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا،طنزیہ معذرتتازترین

October 24, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا۔علی ترین نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا اور اس لیگل نوٹس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا، فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔علی ترین نے کہا کہ وہ لیگل نوٹس میں دی گئی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں دھمکیوں سے چپ ہوجاں گا تو یہ آپکی غلط فہمی ہے۔علی ترین کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لئے بیٹھنے کو تیار ہوں لیکن آج تک رابطہ نہیں کیا گیا۔ میرے مسائل جاننے کے لئے کسی نے ایک کال یا ای میل نہیں کی۔علی ترین نے ویڈیو پیغام میں ذو معنی اور طنزیہ انداز میں معافی بھی مانگی، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ میں قابل لوگوں کی شمولیت کا مطالبہ کرنے پر مانگی مانگتا ہوں، ڈرافٹ، ٹریننگ کی سہولیات اور افتتاحی تقریب پر تنقید پر بھی معافی مانگتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی