والد کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انڈین ویمن کرکٹر سمریتی مندھنا کی شادی ملتوی کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سمریتی مندھنا کی شادی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کی گئی ہے، سمریتی مندھنا کی شادی کی تقریب میوزک کمپوزر پلاش موچل کے ساتھ پیر کو مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں مندھنا فارم ہائو س میں طے تھی۔شادی کی تیاریاں جاری تھیں کہ سمریتی مندھنا کے والد سرینواس مندھنا کو دل کا دورہ پڑا، انہیں فوری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت اب بہتر بتائی گئی ہے، سمریتی مندھنا کی منیجمنٹ کمپنی نے میڈیا کو شادی کے ملتوی ہونے کے بارے آگاہ کیا ہے۔سمریتی مندھنا کی شادی کے حوالے سے مختلف تقریبات چند روز سے جاری تھیں، تقریبات میں ورلڈ چیمپئن ٹیم کی ساتھی کھلاڑی خصوصی طور پر شریک ہو رہی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی