i کھیل

وفاقی حکومت کابواز کالجز کو پیڈل ٹینس، فسٹال کورٹس کا تحفہ ‘ وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے افتتاح کیاتازترین

October 29, 2025

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں میں ماڈرن کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کو جاری رکھتے ہوے دو بواز کالجز میں جدید پیڈل ٹینس اور فسٹال کورٹس قام کر دیے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو کھیلوں کی سہولیات کا تحفہ اسلام آباد ماڈل کالج فار بواز آی ایٹ تھری اور اسلام آباد کالج فار بواز ایچ ایٹ کو دیاگیا جس کا افتتاح وفاقی سیکرٹری بین الصوبای رابطہ محی الدین وانی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان طلبہ میں کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ ان سہولیات سے ہزاروں طلبہ مستفید ہوں گے اور انہیں مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی