i کھیل

ویرات کوہلی اتنے فٹ ہیں کہ 50 سال کی عمر تک کھیل سکتے ہیں،ڈیوڈ وارنرتازترین

October 30, 2025

سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی اتنے فٹ ہیں کہ 50 سال کی عمر تک کھیل سکتے ہیں۔ڈیوڈوارنر نے کوہلی سے ملاقات کی اور ان کی فٹنس سے متاثر نظر آئے۔ وارنر نے گفتگو کے دوران ویرات کوہلی کی فٹنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ اتنے فٹ لگ رہے ہو کہ پچاس سال کی عمر تک کھیل سکتے ہو۔ آسٹریلوی کرکٹر نے بتایا کہ میں نے ویرات کو کافی عرصے سے نہیں دیکھا تھا، اس لئے میں نے انہیں گلے لگایا اور خیریت دریافت کی اور کہا کہ میں حیران ہوں کہ آپ اب بھی اتنے فٹ ہیں۔ ڈیوڈ وارنر کے اس تبصرے کو سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب سراہا، اور کئی مداحوں نے ویرات کوہلی کو فٹنس آئیکون قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی