i کھیل

ویسٹ انڈیز کے سابق آل رانڈر برنارڈ جولین انتقال کرگئےتازترین

October 06, 2025

ویسٹ انڈیز کے سابق آل رانڈر برنارڈ جولین انتقال کرگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برنارڈ جولین کا انتقال 75 برس کی عمر میں ہوا تاہم ان کے موت کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ سامنے نہیں آیا۔ برنارڈ جولین ورلڈکپ 1975 کی فاتح ویسٹ انڈین ٹیم کے رکن تھے جب کہ انہوں نے 24 ٹیسٹ اور 12 ون ڈے میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی۔رپورٹ کے مطابق 1982 میں باغی ٹیم کا حصہ بننے پر ویسٹ انڈیز میں برنارڈ جولین پر تاحیات پابندی لگا دی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی