بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد کھلاڑیوں کی برانڈ ویلیو آسمان کو چھونے لگی ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد نہ صرف ملک بھر میں خوشیوں کا سماں ہے بلکہ کھلاڑیوں کے اشتہاراتی معاوضوں میں 25 سے 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹیم کی معروف کھلاڑیوں جمیما روڈریگز، اسمرتی مندھانا، ہرمن پریت کور، دیپتی شرما اور شفالی ورما سمیت دیگر کے سوشل میڈیا فالوورز میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ کئی کھلاڑیوں کے فالورز 2 سے 3 گنا بڑھ گئے ہیں، اشتہاری ایجنسیوں کو درجنوں نئے برانڈز کی جانب سے معاہدوں اور پرانے معاہدوں کی دوبارہ بات چیت کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی