i کھیل

پاکستان ،جنوبی افریقہ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائیگاتازترین

October 27, 2025

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج (منگل کو)راولپنڈی میں کھیلاجائیگا۔ سٹار بیٹر بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کا ٹاپ بیٹر بننے کیلئے صرف 9 رنز درکار ہیں۔پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم جو ان دنوں خراب فارم کے باعث تنقید کی زد میں ہیں تاہم وہ اس خراب فارم کے باوجود عالمی سطح پر ریکارڈ بنا رہے اور ہم عصر ولیجنڈ کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف 28 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز میں بھی ریکارڈز ان کا انتظار کر رہے ہیں۔ بابر اعظم جو تقریبا ایک سال بعد پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ بنے ہیں، وہ جنوبی افریقہ کیخلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے منگل 28 اکتوبر کو پنڈی میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں صرف 9 رنز بنا کر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے ٹاپ بیٹر بن سکتے ہیں۔اس وقت ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے بنا رکھے ہیں۔ انہوں نے 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے ہوئے ہیں۔ بابر اعظم ان سے صرف 8 رنز پیچھے ہیں اور 128 میچوں میں ان کا مجموعی اسکور 4223 رنز ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روہت شرما کی اوسط 32 ہے جب کہ بابر اعظم کی ٹی 20 میں رنز بنانے کی اوسط تقریبا 40 ہے تاہم روہت شرما نے یہ رنز 140.89 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں جب کہ بابر اعظم کا ٹی ٹونٹی سٹرائیک ریٹ 129.22 ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی