i کھیل

پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر بھارتیکرکٹ بورڈ کی ٹویٹ توجہ کا مرکز بن گئیتازترین

December 22, 2025

پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ سے متعلق ٹو ئٹ کرتے ہوئے صرف یہ لکھا گیا کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں انڈیا کو 191 رنز سے شکست۔عام طور پر کرکٹ بورڈز اس نوعیت کی اپ ڈیٹس میں جیتنے والی ٹیم کا بھی نام لکھتے ہیں، اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دینے کی بھی روایت رہی ہے۔ لیکن بی سی سی آئی کی اس ٹویٹ میں پاکستان کا نام نہیں تھا۔پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے یہ بات نوٹ کی اور بھارتی بورڈ کی کلاس لیتے ہوئے اس ٹویٹ کے نیچے پاکستانی صارفین بی سی سی آئی کو ٹیگ کر کے جیتنے والی ٹیم کا نام پوچھتے رہے۔ایک صارف نے اس موقع پر جون ایلیا کی شاعری کا سہارا لیا اور لکھا آپ وہ جی مگر یہ سب کیا ہے، تم میرا نام کیوں نہیں لیتیں۔ایک اور صارف نے بی سی سی آئی کو ٹیگ کیا اور مشورہ دیا کہ کس نے ہرایا۔۔۔ کوئی نام۔۔۔ نام یاد رکھنا، پاکستان۔پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز عتیق الزمان نے لکھا کہ آنے کا شکریہ لیکن ٹرافی ایشیئن کرکٹ کونسل ہیڈ آفس سے بہتر جگہ پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی