پاکستان کیخلاف دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ کا پہلا گروپ گزشتہ رات کو جبکہ دوسرا گروپ صبح کے وقت لاہور پہنچا ، افریقی کھلاڑی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سکواڈ کو سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل پہنچایا گیا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور اور دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 کا فاتح ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی