i کھیل

پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا ، چیئرمین پی سی بیتازترین

November 24, 2025

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بارچیمپئن بنے۔اپنے تہینیتی پیغا م میں انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے فائنل میں بنگلہ دیش کو ہرایا۔ پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی کارکردگی متاثر کن رہی۔تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔آج کی فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے۔دوسری جانب پاکستان کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے ، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی