پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے 10 سال مکمل اور اب یہ نئی دہائی میں داخل ہو رہی ہے جس کا نیا پرومو جاری کیا گیا ہے۔ 5 ٹیموں سے شروع ہونے والا پی ایس ایل کا سفر 6 ٹیموں کے ساتھ 10ویں سال تک پہنچا۔ تاہم اب پاکستان سپر لیگ چھ سے بڑھ کر 8 ٹیموں کے ساتھ پہلے سے بڑی اور مضبوط ہونے کو تیار ہے۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور ملتان کے علاوہ مزید دو شہروں کو نمائندگی ملے گی۔یہ شہر فیصل آباد، گلگت، حیدرآباد، راولپنڈی، سیالکوٹ اور مظفر آباد میں سے ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک سری لنکا تیسرے ون ڈے میں پاکستان کے اس سب سے بڑے کرکٹ میلے کا نیا پرومو جاری کر دیا ۔ اس پرومو میں پی ایس ایل کے 10 سالہ سفر کی کامیاب داستان کی مختصرا جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ پی ایس ایل کے اس پرومو کو کرکٹ شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور اجرا کے چند گھنٹوں میں ہی ہزاروں صارفین کو اس دیکھ کر پسندیدگی اور آرا کا اظہار کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی