i کھیل

پاپوانیوگنی،30 سالہ کرکٹر کو خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزاتازترین

December 01, 2025

پاپوا نیو گنی کے وکٹ کیپر بیٹسمین کپلن ڈوریگا کو خاتون کو ہراساں کرنے اور اس کا موبائل فون چھیننے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق 30 سالہ کرکٹر امریکی ریاست جرسی میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ چیلنج لیگ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے تھے اور ابھی تک ایونٹ میں ڈنمارک اور کویت کے خلاف میچز کھیل چکے ہیں۔کپلن ڈوریگا نے 25 اگست کی رات تقریبا ڈھائی بجے ہوٹل واپسی پر سینٹ ہیلیئر میں ہلیری اسٹریٹ پر ایک عورت کو دیکھا اور اس پر اچانک حملہ کرکے اس سے موبائل فون چھین لیا۔پولیس نے یہ واقعہ پیش آنے کے فورا بعد ہی کرکٹر کو گرفتار کر لیا تھا اور اگلے ہی روز ان کے خلاف ڈکیتی کے الزام میں باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جس کے بعد 27 اگست کو انہوں نے جرسی مجسٹریٹ کورٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔اب 28 نومبر کو رائل کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کپلن ڈوریگا کو 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی