پی ایس ایل 11 کی اونچی اڑان،گوروں کے دیس میں میلہ لوٹ لیا۔تاریخ میں پہلی بار تاریخی لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں پی ایس ایل کا کامیاب ترین لندن روڈ شو میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔ سرمایہ کارو ں نے 2 نئی ٹیمیں خریدنے میں گہری دلچسپی کااظہار کیا ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل لندن روڈ شو کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ۔محسن نقوی نے لارڈز کرکٹ سٹیڈیم کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ محسن نقوی کا کہناتھا کہ پی ایس ایل 11 کی 2 ٹیموں کی خریداری میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی انتہائی مثبت اور خوش آئند ہے۔ ہم پی ایس ایل کو بڑا انٹرنیشنل برانڈ بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ محسن نقوی کا کہناتھکہ یہ سنگ میل صرف پی سی بی کا نہیں بلکہ پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی