i کھیل

پی ایس ایل کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کی دعوت، لندن کے لارڈز میں روڈ شو کا انعقادتازترین

December 08, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی تشہیر اور نئی سرمایہ کاری کو دعوت دینے کیلئے لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔لارڈز میں منعقدہ روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج رہا۔ایونٹ میں پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز اور سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی شریک ہوئے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نیب ھی روڈ شو میں شریک ہوئے۔ دوران شو محسن نقوی نے پی ایس ایل سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی