i کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 16 رنز سے شکستتازترین

October 28, 2025

پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 16 رنز سے شکست دیدی۔چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان شائے ہوپ 46 اور روومن پاول 44 رنز ناٹ آٹ بنا کر نمایاں رہے، ایلک ایتھاناز 34، برینڈن کنگ 33 جبکہ شرفین ردر فورڈ 0 کے انفرادی سکور پر آئوٹ ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد نے 2 جبکہ رشاد حسین نے 1 کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔166 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19.4 اوورز میں 149 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، توحید ہرودئے 28، نسم احمد 20 رنزبنائے۔تنزید حسن 15، تسکین احمد 10، سیف حسن 8، رشاد حسین 6، کپتان لٹن داس 5، نورالحسن 5 اور شمیم حسین 1 رن بنا کر پویلین لوٹے، مستفیض الرحمان 11 رنز بنا کر ناٹ آئو ٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 3، جیڈن سیلز 3، عقیل حسین 2 اور روماریو شیفرڈ اور کیرے ہیئر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی