جنوبی افریقا نے راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو8وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 68 رنز کا ہدف باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یہ جنوبی افریقا کی پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں 2007 کے بعد پہلی فتح ہے۔کپتان ایڈن مارکرم 42 اور ٹرسٹان اسٹبس بغیر کوئی رن بنائے آئو ٹ ہوئے۔ رائن ریکلٹن 25 رنز بناکر نائو ٹ آٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستانی بیٹنگ لائن اپنی دوسری اننگز میں بری طرح ناکام ہوگئی ۔پاکستان نے چوتھے روز 94 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو بابر اعظم (50) اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرکے پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔محمد رضوان بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے اور 18 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ نعمان علی اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ سلمان آغا 28 اور ساجد خان 13 رنز بناسکے۔تیسر رے روز گزشتہ روز پاکستان نے 71 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 16 کے مجموعی اسکور پر ٹاپ تھری بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے۔امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔بابر اعظم اور سعود شکیل کے درمیان 44 رنز کی شراکت سے پاکستان ٹین کچھ سنبھلی ہی تھی کہ سعود شکیل 11 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہوگئے۔
پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138 رنز ہی بناسکی اور جنوبی افریقا کو جیت لیے 68 رنز کا ہدف ملا۔جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 6، کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے۔کپتان شان مسعود 87، سعود شکیل 66 اور عبداللہ شفیق 57 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ سلمان آغا 45، محمد رضوان 19، امام الحق 17، بابر اعظم 16 رنز بناکر آٹ ہوئے تھے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 7، سائمن ہارمر نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 404 رنز بناکر 71 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔235 رنز پر 8 وکٹیں گرنے کے بعد متھوسامی نے کیشو مہاراج (30)کے ہمراہ نویں وکٹ پر71 اور ربادا (71)کے ہمراہ دسویں وکٹ پر 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے جنوبی افریقا کو برتری دلوائی۔متھوسامی 89 رنز پر ناقابل شکست رہے جبکہ ٹرسٹان اسٹبس 76 اور کگیسو ربادا 71 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 6، نعمان علی نے 2 جبکہ شاہین آفریدی اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے۔جوبی افریقہ کے یشومہاراج مین آف دی میچ قرار پائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی