i کھیل

پرو ہاکی لیگ، پاکستان کو لگاتار چوتھی شکست، ارجنٹائن نے 5-1 سے ہرادیاتازترین

December 15, 2025

ارجنٹائن کے شہر سنتیاگو میں جاری پرو ہاکی لیگ کے چوتھے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ارجنٹائن نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر گرین شرٹس کی مسلسل چوتھی ہار رقم کر دی۔تفصیل کے مطابق پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی فتح حاصل نہ کر سکی۔ پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے مات دی۔دوسرے میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو تین ایک سے شکست دی، جبکہ تیسرے میچ میں نیدرلینڈز نے گرین شرٹس کو سات تین سے ہرایا۔چوتھے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم دفاع اور حکمتِ عملی کے حوالے سے کمزور دکھائی دی اور ارجنٹائن نے کھیل پر مکمل گرفت رکھتے ہوئے پانچ ایک سے واضح برتری حاصل کی۔مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی حکمتِ عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی