ارجنٹائن میں جاری پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دوسرے میچ میں میزبان کے ہاتھوں تین دو سے شکست ہو گئی۔پہلے مرحلے کے دوسرے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی جانب سے 36 ویں منٹ میں کپتان عماد بٹ اور 45 ویں منٹ میں رانا ولید نے گول اسکور کیے۔ارجنٹینا کی جانب سے ٹوماس، نکولس اور مائیکا نے ایک ایک گول اسکور کیے۔پاکستان اپنا تیسرا میچ 13 دسمبر کو نیدرلینڈ جبکہ چوتھا میچ 15 دسمبر کو میزبان ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی