i کھیل

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئیتازترین

November 24, 2025

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے والی پاکستان شاہینز ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، دوحا میں میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی واپسی کی فلائٹ پہلے سے طے تھی۔رپورٹ کے مطابق میچ اور اختتامی تقریب کے بعد کھلاڑی بھاگم بھاگ ائپرپورٹ پہنچے اور بمشکل فلائٹ پکڑسکے، لاہور آمد کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے اپنے گھروں کی راہ لی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بیمحسن نقوی کی جانب سے پاکستان شاہنز ٹیم کیلئے بڑے کیش پرائز کا اعلان متوقع ہے۔اس حوالے سے جلد ایک تقریب بھی پلان کی جارہی ہے جس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ان ہیروز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔پاکستان شاہنز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں بنگلہ دیش اے کو شکست د ے کر تیسری بار رانزنگ اسٹار ایشیا کپ اپنے نام کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی