راولپنڈی میں گنجمنڈی پولیس کی کارروائی کے دوران کرکٹ میچ پر جوا کرانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے دا ئوپر لگی رقم 52 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے ۔گنجمنڈی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا۔زیر حراست افراد کے زیر استعمال کار اور موبائل فون بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے۔اس حوالے سے ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی