i کھیل

سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی انتقال کر گئے،پی سی بی کا اظہار افسوستازترین

October 23, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ظفر اقبال پاشا نے سال 2000 میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے میچ میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دئیے تھے۔ وہ طویل عرصے تک قومی سطح پر ڈومیسٹک میچوں میں امپائرنگ کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے اور کرکٹ کے شعبے سے وابستہ رہے۔ پی سی بی نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور دوستوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ برادری ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی