بھارتی ماسٹر بیٹرسچن ٹنڈولکر اور لیونل میسی کی ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی، بھارتی کرکٹر نے لیجنڈ فٹبالر کو اپنی جرسی پیش کی۔ممبئی کے مشہور کرکٹ اسٹیڈیم میں ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کی اور ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، سچن نے میسی کو اپنی کرکٹ جرسی دی جبکہ بدلے میں میسی نے سچن کو ورلڈ کپ فٹبال تحفے میں دی۔ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب کے دوران سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ میں نے یہاں کچھ ناقابل یقین لمحات گزارے جیسا کہ ہم ممبئی کو خوابوں کا شہر کہتے ہیں، ہم نے 2011 میں اسی گرانڈ پر سنہری لمحات دیکھے تھے۔ میسی کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ جب لیونل میسی کی بات آتی ہے، اگر میں ان کے کھیل کے بارے میں بات کروں تو یہ صحیح پلیٹ فارم نہیں ہوگا۔ ٹنڈولکر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں کیا باتیں کرتے ہیں، میسی نے سب کچھ حاصل کر لیا ہے، ہم سب واقعی ان کی لگن، حوصلے اور عزم سے بہت متاثر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی