i کھیل

شیخ محمد بن حماد بن تہنون آل نہیان ابوظہبی ٹی10 لیگ کے سرپرستِ اعلی مقررتازترین

November 12, 2025

ابوظہبی ٹی10 لیگ اور ٹی10 گلوبل نے فخر کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ شیخ محمد بن حماد بن تہنون آل نہیان کو لیگ کا سپریم پیٹرن (سرپرستِ اعلی) نامزد کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے ان کی قیمتی سرپرستی اور تعاون پر گہری تشکر کا اظہار کیا ہے۔ابوظہبی ٹی10 لیگ، جو دنیا میں تیزی سے مقبول ہونے والا کرکٹ فارمیٹ ہے، عالمی سطح پر ابوظہبی کے اسپورٹس امیج کو مزید مضبوط بنا رہی ہے۔ 400 ملین سے زائد ناظرین کے ساتھ یہ لیگ دنیا کے صفِ اول کے کرکٹ ایونٹس میں شامل ہو چکی ہے، جو عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں اور سنسنی خیز تفریح کا امتزاج پیش کرتی ہے۔ٹی10 گلوبل کے بانی و چیئرمین شاجی الملک نے کہا کہ ابوظہبی ٹی10 جدید کرکٹ میں جدت، بہترین معیار اور مستقبل کی نمائندگی کرتا ہے۔

ہم شیخ محمد بن حماد بن تہنون آل نہیان کے بے مثال تعاون پر بے حد شکر گزار ہیں۔ ان کی سرپرستی ہمیں ہر سال نئے معیار قائم کرنے کی ترغیب دیتی ہے، تاکہ ٹی10 فارمیٹ کو عالمی سطح پر کامیابی کی علامت بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سیزن دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے امتزاج سے ایک نئی مثال قائم کرے گا اور کھیل و تفریح کے میدان میں یادگار لمحات تخلیق کرے گا۔شیخ محمد بن حماد بن تہنون آل نہیان کی سرپرستی ابوظہبی کی عالمی شناخت کو مزید تقویت دیتی ہے، جو اب دنیا کے اعلی ترین اسپورٹس ایونٹس کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔2025 کے سیزن میں عالمی ٹیموں کی آمد کے ساتھ شائقین کرکٹ ایک پر جوش، یادگار اور ثقافتی طور پر بھرپور مقابلوں کے منتظر ہیں، جو کھیل کے جذبے، جدت اور شمولیت کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی