i کھیل

سلمان آغا جہاں سے میچ لیکر گئے بہت مشکل تھا، بابر اعظم کو اپنی کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی انھیں بہت مواقع ملے ہیں، کامران اکمل کا مشورہتازترین

November 12, 2025

سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو اپنی کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی، انھیں بہت مواقع ملے، سلمان علی آغا جہاں سے میچ لے کر گئے بہت مشکل تھا۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ بابراعظم بڑے کھلاڑی ہیں لیکن کچھ عرصہ سے فارم میں نظر نہیں آرہے، سلمان علی آغا اچھا کھیلے ہیں، دبائو کو بالکل قبول نہیں کیا۔ کامران اکمل نے کہا کہ سلمان جہاں سے میچ لیکر گئے بہت مشکل تھا، حسین طلعت اور سلمان علی آغا کی زبردست پارٹنرشپ رہی، نواز نے بھی بہترین کھیل پیش کیا ہے، پاکستان نے زبردست کم بیک کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زبردست میچ ہوا ہے، پاکستان اور سری لنکا کا میچ بہترین ہوا ہے، سری لنکا بھی 3 بالرز کیساتھ کھیل رہا تھا، کرکٹ میں جدت آگئی ہے، اب 5 بالرز کی ضرورت ہوتی ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اسپنرز کو شامل کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اوپر جانا ہے تو اچھی کرکٹ کھیلنی پڑے گی، ہمیں سری لنکا جیسی ٹیموں سے یکطرفہ میچ جیتنے ہوں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پلاننگ اچھی رہے تو پھر میچ جیتنے میں آسانی رہتی ہے، پاکستان ٹیم نے اچھی بولنگ کی ہے جس کا نتیجہ سامنے ہے۔ انھوں نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم نے شروع میں دبا بنایا تھا لیکن بعد میں ناکام رہے، حارث رئوف نے جو بولنگ کی ہے وہ بھی بہترین تھی، حارث رف نے اہم کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی