i کھیل

سڈنی فائرنگ واقعہ، ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہتازترین

December 15, 2025

سڈنی واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول شروع ہوگا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکام نے ایڈیلیڈ اوول کے باہر اضافی سکیورٹی کی تصدیق کی ہے۔اس حوالے سے ساتھ آسٹریلیا پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز نے کہا کہ سکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، رسپانس سیکشن میں پولیس افسرز اعلی تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور اضافی اسلحہ ہوتا ہے۔پولیس کمشنر نے بتایا کہ رسپانس سیکشن چند برس قبل قائم کیا گیا جو پبلک مقامات پر فرائض انجام دیتا ہے، رسپانس سیکشن کو اسٹیڈیم کے ارد گرد تعینات کیا جائے گا اور وہ فینز کی حفاظت کریں گے۔واضح رہے کہ سڈنی کے ساحل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں اب تک 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی