وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سری لنکا خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، سری لنکا کے بہادر عوام نے تمام چیلنجوں پر قابو پایا، انہوں نے ہمیں بہت امید دلائی ہے۔ انہوںنے یہ بات ایک انٹرویو اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہی ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان کے دورے اور کرکٹ کے کھیل کیلئے ہمیشہ حمایت پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبہ کھیل کو سراہتے ہیں۔ آپ کی موجودگی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی