وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کیا کچھ نہیں کیا لیکن اللہ کی طرف سے ہر چیز کا وقت مقرر ہے،کوشش انسان کرتا ہے اور صلہ اللہ دیتا ہے ۔وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ کوشش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، میرا ضمیر مطمئن ہے، ہر بندے کو خوش نہیں کرسکتا، کارکنوں کو جلد خوشخبری ملے گی۔ وزیراعلی کے پی نے پارٹی میں اپنے مخالفین پر چڑھائی کر تے ہوئے کہا کہ دشمنی کا شوق ہے تو میرے خلاف اعلان جنگ کر دو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیان کوئی دیتا ہے، تشریح کوئی کرتا ہے، اختلافات پارٹی کے اندر حل کرنے چاہئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی