i پاکستان

عمران خان کا ووٹر اگر احتجاج کیلئے نکل آیاتو ان کے پاس بھاگنے کیلئے ایک گھنٹہ بھی نہیں ہوگا،شیخ وقاصتازترین

March 12, 2025

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کا ووٹر اگر احتجاج کیلئے نکل آیاتو ان کے پاس بھاگنے کیلئے ایک گھنٹہ بھی نہیں ہوگا،بانی کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی ووٹرز کوباہرنکالنے اور گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ علیمہ خان بڑی بہن ہے جبکہ نعیم پنجوتھہ چھوٹے بھائی ہیں، عمران خان کی پیشی پر لوگوں کا جم غفیر ہوتا ہے، اسی لئے شاید مناسب سمجھا کہ جن کے پاس ذمہ داری ہے اور کام ہوتا ہے جیسے نعیم پنجوتھہ فوکل پرسن ہیں، علیمہ خان نے اگر کوئی بات کربھی دی ہے تو کوئی اتنی بڑی بات نہیں ہم ایک ٹیم ہیں۔میڈیا ایسے بات کو بڑھا چڑھا رہا جیسے پتا نہیں کیا ہوگیا ہے۔پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے کی کوشش کررہی ہے، گرینڈ الائنس کیلئے ایک بڑے اتحاد کی جانب بڑھ رہے ہیں، پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں احتجاج شروع ہوچکے ہیں۔عمران خان کے ووٹرز کی تعداد کروڑ وں میں ہے، جب تک عوام احتجاج کا حصہ نہیں بنتی تب تک ہمیں کوشش کرنی پڑے گی، عمران خان کا ووٹر اگر احتجاج کا حصہ بنا تو ان کے پاس بھاگنے کیلئے ایک گھنٹہ بچے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی