i پاکستان

امریکا ، افغان طالبان براہِ راست مذاکرات پاکستان کی موجودہ ناجائز حکومت کیلئے سبق ہے، اسد قیصرتازترین

March 21, 2025

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان براہِ راست مذاکرات پاکستان کی موجودہ ناجائز حکومت کیلئے سبق ہے، جتنی بھی جنگیں لڑی جائیں آخرکار مذاکرات کی میز پر ہی بیٹھنا پڑتا ہے، تو کیوں نہ مذاکرات کو پہلی ترجیح بنایا جائے۔ سماجی رابطوں کے نیٹ ورک ایکس پر اپنے بیان میں اسد قیصر کہا کہ امریکا کے نمائند خصوصی ایڈم بوہلر اور افغان طالبان کے درمیان براہِ راست مذاکرات میں پاکستان کی موجودہ ناجائز حکومت کے لیے سبق ہے کہ جب حالیہ صدی کی سب سے بڑی جنگ کے دو حریف براہِ راست مذاکرات کر سکتے ہیں اور اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں، تو اس جنگ سے متاثرہ وہ صوبہ، جہاں ہر گھر سے بے گناہ لوگوں کی لاشیں اٹھیں اور کاروبار تباہ ہوئے، افغانستان سے براہِ راست بات چیت کیوں نہیں کر سکتا۔چاہے جتنی بھی جنگیں لڑی جائیں، آخرکار مذاکرات کی میز پر ہی بیٹھنا پڑتا ہے، تو کیوں نہ 'مذاکرات کو پہلی ترجیح' بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی