i پاکستان

دیر، شہری علاقوں میں بارش ،بالائی علاقوں میں برفباری، موسم مزید سرد،سڑکیں بند ہوگئیںتازترین

March 10, 2025

دیر کے شہری علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث موسم بدستور سرد ہے۔سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہریوں نے گرم ملبوسات کے استعمال کا سلسلہ شروع کر دیا۔بالائی علاقوں کی سڑکیں برف باری کی وجہ سے بند ہوگئیں جبکہ بارش و برف باری سے اکثر علاقوں کی بجلی منقطع اور فیڈ ر ٹرپ کر گئے۔ بارش کا پانی سڑکوں اور کاروباری مراکز پر کھڑا ہے۔وادی کمراٹ، لواری ٹنل، عشیر ئی درہ، شاہی بن شاہی، کلپا نی اور وادی لڑ م پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ادھر پشاور شہر اور گردونواح میں بارش ہوئی ہے بارش رکنے کے بعد شہر کا مطلع ا بر آ لود اور موسم مزید سرد ہو گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی