i بین اقوامی

نوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی کیلئے کردار ادا کرنے پر غور،عسکری طورپرشامل نہیں ہونگے،وزیردفاعBreaking

May 13, 2026

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع آہن گیو بیک نے کہا ہے کہ سیئول آبنائے ہرمز میں بحری راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوشش میں بتدریج اپنا کردار ادا کرنے پر غور کر رہا ہے، تاہم وہ اس میں عسکری طور پر شامل نہیں ہو گا۔بدھ کے روز واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ یہ موقف وہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ ملاقات میں بھی پیش کر چکے ہیں۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کے مطابق آہن گیو بیک نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر (آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی یقینی بنانے کے لئے )کردار ادا کریں گے، اور بتدریج یہ سوچیں گے کہ ہم کن طریقوں سے تعاون کر سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ممکنہ اقدامات میں سیاسی حمایت کا اظہار، عملے کی فراہمی، معلومات کا تبادلہ اور عسکری وسائل کی فراہمی شامل ہو سکتی ہے۔تاہم انھوں نے واضح کیا کہ جنوبی کوریا کے فوجیوں کی شمولیت بڑھانے سے متعلق کوئی تفصیلی بات چیت نہیں کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی