معروف گلوکار عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی ٹوٹنے کے دکھ کو گانے کی شکل میں ڈھال کر بیان کردیا۔گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے جسے انہوں نے ریگارڈلیس کا نام دیا ہے اور اس گانے کے زیادہ تر بول پنجابی میں ہے۔گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی شوٹنگ نہایت ہی سادگی سے کی گئی ہے، سنگل شاٹ میں شوٹ کیا گیا گانا صرف ایک اینگل پر چل رہا ہے جس میں ایک گاڑی ہے اور عاصم اظہر دور سے اس پر بیٹھے نظر آرہے ہیں ۔گانے میں انہوں نے اپنے دل کے ٹوٹنے کو بھی بہت سریلے انداز میں بیان کیا، جیسے دل بڑا ٹوٹا، پر سکھ بھی دیکھے، کب تک یوں دو گے یہ سزا ؟ میں سارے کا سارا جل سا گیا۔عاظم اظہر نے خود ہی اس گانے کو لکھا ہے اور اپنے جذبات کو انتہائی شدت سے بیان کیا ہے۔مداحوں نے بھی اس گانے کے کمنٹ سیکشن میں عاصم کو خوب داد دی اور کہا کہ یہ گانا عاصم کے دکھ کا اظہار ہے، صارفین نے عاصم اظہر کو حوصلہ بھی دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی