i شوبز

حفصہ بٹ کو کیا شوہر چاہئے' خوبیاں بیان کردیںBreaking

June 18, 2025

اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ نے اپنے ہونے والے شوہر سے متعلق لب کشائی کی ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس دوران حفصہ بٹ نے اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ان کا اپنے ہونے والے شوہر سے ایک مطالبہ ہے کہ وہ شخص شراب پینے کا عادی نہ ہو، گھر بنانے والی خصوصیت کے ساتھ اپنے کام پر توجہ دینے والا انسان ہو۔اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ اب زیادہ تر مرد شراب پیتے ہیں جس سے ان کی فیملی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہونے والا شوہر پڑھا لکھا ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی مضبوط ہونا چاہیے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ نارمل زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی