i پاکستان

5 کروڑ تاوان کے لیے اغوا کیا گیا نوجوان بازیابBreaking

June 04, 2025

سی سی ڈی نے 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے قصور سے اغوا ہونے والے لاہور کے نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)پتوکی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ تاوان کے لیے اغوا ہونے والے نوجوان کو قصور سے بازیاب کروالیا۔پولیس حکام کے مطابق اغواکاروں نے لڑکے کی رہائی کے بدلے پانچ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، تاہم لڑکے کی بازیابی کیلئے سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔مغوی کے اہلِ خانہ نے کارروائی پر وزیر اعلی پنجاب اور سی سی ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، مغوی نوجوان کو بائیس مئی کو تھانہ مصطفی آباد کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی