بھارت کی آبی دہشت گردی بدستور جاری ہے، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہا میں مزید کمی ہوگئی۔ترجمان واپڈا کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے پانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جاری ہے، جس کے باعث دریا چناب میں پانی کی آمد میں آج مزید 6 ہزار کیوسک کی کمی ہوگئی۔بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب پانی کی امد 19 ہزار300 کیوسک ہوگئی،2 روز قبل دریائے چناب میں پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک تھی۔دوسری جانب ڈیموں میں پانی کے ذخائر میں بھی مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 61 ہزار ایکڑفٹ کم ہوگیا، قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 40لاکھ 44ہزار ایکٹر فٹ پر آگیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں 4600 کیوسک کمی،76800 کیوسک ہوگئی، جہلم میں 600 کیوسک اضافے کے بعد پانی کی آمد 33800 کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں بھی پانی کی آمد میں 3700 کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی، دریا کابل میں بھی پانی کی آمد میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ 31 مئی تک بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہا میں بڑی کمی ہوئی تھی، واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 30 سے 31 مئی کے دوران 91 ہزار 600 کیوسک کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی